نوٹ کی منسوخی کے تحت پرانے نوٹوں کو جمع کرانے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو رہی
ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اپنی حکومت کی نقدی پالیسی کے بارے میں نئے
سال کی شام پر 31 دسمبر کو ملک کے باشندوں سےخطاب کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے آٹھ نومبر کو قوم
سے خطاب کرتے ہوئے کالے دھن، کرپشن، جعلی
نوٹوں اور دہشت گردی کو ملنے والی رقم پر روک لگانے کے لئے ایک ہزار اور
پانچ سو کے پرانے نوٹ کو لین دین سے باہر کرنے کا اعلان کیا تھا۔لوگوں کو تیس دسمبر تک ایسے نوٹ بینکوں میں جمع کرانے کو کہا گیا تھا۔